مصطفی پرویز کا انتقال

   

حیدرآباد۔ کیریئر سازی و میموری کے مشہور ٹرینر جناب مصطفی پرویز، فرزند اولمپین فٹبالر جی وائی ایس لئیق ( مرحوم ) کا یکم جولائی کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ احاطہ قبرستان فقیر ملا ؒ بالا پور میں ادا کی گئی۔ اسی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ مرحوم ، طلباء کی کیریئر سازی میں بین الاقوامی شہرت یافتہ تھے۔ پسماندگان میں والدہ ، اہلیہ اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید معلومات فون نمبر 8978051635 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔