مطلقہ یوروپی عورت کی آن لائن دھوکہ دہی

   

دبئی میں آن لائن پر 50,000 ڈالر جمع کرنے کے بعد گرفتار
دوبئی ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) یو اے ای میں ایک یوروپی خاتون کو لوگوں کو بیوقوف بناتے ہوئے بھیک مانگنے اور اس طرح 50,000 امریکی ڈالرس جمع کرلینے کی پاداش میںگرفتار کرلیا گیا۔ وہ لوگوں کو یہ کہا کرتی تھی کہ وہ ایک طلاق شدہ خاتون ہے جس کے ذمہ اس کے بچوں کی پرورش اور گزارے کیلئے خطیر رقم کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ آن لائن یعنی فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئیٹر پر بھی اپنی خستہ حالی کا تذکرہ کرتے ہوئے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرکے ان سے رقم حاصل کیا کرتی تھی۔ اس نے 50,000 ڈالرس صرف 17 دنوں میں جمع کرلئے۔ دوبئی پولیس نے البتہ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ بعدازاں دھوکہ دہی کا راز اس وقت فاش ہوا جب مطلقہ عورت کے شوہر نے ثبوت پیش کرتے ہوئے آن لائن پر بچوں کی تصویر پیش کی جو اس عورت کے ساتھ نہیں بلکہ اپنے باپ کے ساتھ رہتے ہیں لیکن عورت نے جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے سادہ لوح افراد کو نہ صرف دھوکہ دیا بلکہ ہمدردی حاصل کرتے ہوئے بھاری رقم دبوچ لی۔ دبئی کے پولیس افسر نے مشورہ دیا ہیکہ وہ آن لائن عطیات دینے سے گریز کرے اور سڑکوں پر گداگروں کے تئیں کوئی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں درہم دینے سے گریز کریں۔