مظفر پور سیکس اسکام ، نتیش کمار کیخلاف سی بی آئی تحقیقات کا حکم

,

   

مظفر پور (بہار) /16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار کی ایک عدالت نے مظفر پور شلٹر ہوم جنسی اسکینڈل کے ضمن میں سی بی آئی کو بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے خلاف تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ بچوں کے خلاف جنسی جرائم سے نمٹنے والی ’پوکسو‘ عدالت جمعہ کو ہی حکم جاری کیا ۔ اس مقدمہ کے ایک ملزم ایک خودساختہ میڈیکل پریکٹشنر اشوین نے یہ درخواست کی تھی ۔ اشوین پر الزام ہے کہ شیلٹر ہوم میں رہنے والی لڑکیوں کو جنسی ہوس کا شکار بنائے جانے سے قبل بیہوش کرنے کے لئے وہ ہی انجکشن دیا کرتا تھا ۔ اشوین نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ تحقیقات کے دوران بعض حقائق کو دبا رہی ہے ۔ سی بی آئی کی تحقیقات کی مناسب تحقیقات کی صورت میں مظفر پور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دھرمیندر سنگھ ، سینئر آئی اے ایس افسر ، مظفر نگر کے سابق ڈیویژنل کمشنر اور موجودہ پرنسپال سکریٹری محکمہ سماجی بھلائی اتل کمار سنگھ اور چیف منسٹر نتیش کمار کے رول پر روشنی پڑسکتی ہے ۔ پوکسو کے جج منوج کمار نے سی بی آئی کو ہدایت کی کہ مذکورہ بالا افراد کے خلاف تحقیقات کی جائیں ۔ اس سنسنی خیز مقدمہ کی سماعت /7 فبروری کو جاری کردہ حکمنامہ کے ذریعہ دہلی کے علاقہ ساکٹ کی عدالت کو منتقل کی گئی تھی جہاں آئندہ ہفتہ سے سماعت کا آغاز متوقع ہے ۔