معروف شاعر راحت اندوری کوویڈ۔19 سے ہوئے متاثر

,

   

اندور(مدھیہ پردیش):ملک کے معروف و مشہور شاعر و قلم کار ڈاکٹر راحت اندوری کورونا وائرس(کوویڈ۔19) سے متاثر ہوگئے ہیں اور اندور کے ایک ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹر راحت اندوری نے ٹوئٹر پر اپنے بلاگ پر یہ بات بتائی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کوویڈکی ابتدائی علامات ظاہر ہونے پر ٹسٹ کروایا گیا جس پر رپورٹس مثبت آئی ہیں۔آربندو ہاسپٹل میں شریک ہوں اور دعاء کی کیجئے کہ میں جلد سے جلد اس بیماری کو ہرا دوں۔