مغربی دہلی کی تین منزلہ عمارت میں آتشزدگی، 26 ہلاک

,

   

40 سے زیادہ زخمی، منڈکا میٹرو اسٹیشن کے قریب 24 فائر انجنوں نے آگ بجھائی
نئی دہلی : مغربی دہلی کے منڈکا میٹرو اسٹیشن کے قریب واقع تین منزلہ عمارت میں آج شام شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں 26 افراد ہلاک ہوگئے۔ زائد از 40 زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے جبکہ مزید لوگ عمارت میں پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ آگ پر قابو پانے کیلئے 24 فائر انجنوں کی مدد لینا پڑا۔ آگ عمارت میں واقع ایک دفتر میں لگی ۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق میٹرو اسٹیشن پلر نمبر 544 کے قریب واقع عمارت میں جیسے ہی آگ بھڑک اٹھی ، افراتفری مچ گئی۔ بعض افراد بلڈنگ کود کر زخمی ہوگئے اور بعض کی موت ہوگئی۔ تقریباً 2 درجن نعشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمارت کے فرسٹ فلور سے آگ بھڑک اٹھی جہاں سی سی ٹی وی کیمروں کا دفتر واقع ہے۔ صدرجمہوریہ رامناتھ کووند نے اس سانحہ پر رنج و غم کا اظہار کیا اور غمزدہ خاندانوں سے اظہارتعزیت کیا ہے۔