مغربی دہلی کے بی جے پی ایم پی نے ایل جی سے کہاکہ”عوامی اراضیات پر مساجد کے خطرات پرروگ لگائی جائے

,

   

سنگھ نے ایل جی سے گذارش کی ہے کہ وہ ضلع مجسٹریٹس کی نگرانی میں ایم سی ڈیز‘ پی ڈبلیوڈی‘ پولیس‘ ارگیشن اور فلوڈ کنٹرول اور ہارٹی کلچر محکموں کے عہدیداروں پر مشتمل ایک کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی‘تاکہ سرکاری اراضیات‘ سڑکوں اور درج فہرست علاقوں پر بنائے گئی مساجد کہاں کہاں پر ہیں اس کے متعلق سروے کرے

نئی دہلی۔ مغربی دہلی کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرویش صاحب سنگھ نے ایل جی این بیجل کو ایک مکتو ب روانہ کرتے ہوئے سرکاری اراضیات پر مساجد کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کیا اور اس کو”خطرے“ کو روکنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی مانگ بھی کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”میں آپ کی توجہہ اس جانب مبذول کروانا چاہتاہوں کہ جس میں نہ صرف میرے حلقہ میں بلکہ ساری دہلی سرکاری اراضیات‘ سڑکوں اور درج فہرست علاقوں میں بے شمار مساجد تعمیرکردئے گئے ہیں‘ اور مزیدکہاکہ اس سے ٹریفک اور عام عوام کو دشواریاں پیش آرہی ہیں“۔

سنگھ نے مزیدکہاکہ ”مساجد کی تعمیرکا مذکورہ بڑھتا خطرہ‘ اگر ترجیحات کی بنیاد پر نہیں لیاگیاتو آنبے والے دنوں میں اس کو روکنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا“۔

سنگھ نے ایل جی سے گذارش کی ہے کہ وہ ضلع مجسٹریٹس کی نگرانی میں ایم سی ڈیز‘ پی ڈبلیوڈی‘ پولیس‘ ارگیشن اور فلوڈ کنٹرول اور ہارٹی کلچر محکموں کے عہدیداروں پر مشتمل ایک کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی‘

تاکہ سرکاری اراضیات‘ سڑکوں اور درج فہرست علاقوں پر بنائے گئی مساجد کہاں کہاں پر ہیں اس کے متعلق سروے کرے۔ربط پیدا کرنے پر سنگھ نے دعوی کیاہے کہ انہوں نے اتم نگر‘ راگھویر نگر‘ وکاس پوری اور نجف گڑھ کی سرکاری اراضیات اور پارکس کے متعلق نشاندہی کرائی ہے۔

جب ان سے پوچھا گیاکہ ایک لیٹر میں مساجد کوہی کیوں نشانہ بنایاگیاہے تو انہوں نے کہاکہ ”میں نے غیر قانونی قبضوں اور بانڈریس کے باہر صرف مساجد دیکھے ہیں۔

انہیں سیاسی حمایت بھی مل رہی ہے۔اگر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی‘ تو دیگر مذہبی ڈھانچوں کی بھی اس میں جانچ ہوجائے گی“۔

تاہم ساوتھ کارپوریشن کے ایک سینئر افیسر کہاکہ معاملہ خاص کر مذہبی نہیں ہے۔ مذکورہ افیسر نے کہاکہ ”عام طور پر لوگ سرکاری ارضیات پر غیرمجاز قبضے کررہے ہیں۔

پہلے تو وہ چھوٹی جگہ پر قبضہ کرتے ہیں بعدمیں اس وہاں پر بڑی عمارت تعمیرکرتے ہیں۔

ہماری مہم میں مختلف مذہبی مقامات سامنے ائے ہیں“۔لیٹر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کے مہابال مشرا جنھیں لوک سبھا الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھانے کہاکہ وہ ایک دھرم کی گا رہے ہیں