مغربی کنارے پر اسرائیلی فائرنگ سے 4فلسطینی ہلاک

,

   

یروشلم : فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے پر واقع شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی بہیمانہ فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی درجنوں گاڑیاں جنین کے کیمپ میں داخل ہوئیں اور اندھا دھند فائرنگ کی جس سے 4 فلسطینی جاں بحق اور 44 زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فورسز اور فلسیطنی شہریوں کے درمیان صبح شروع ہونے والی جھڑپوں کا سلسلہ دوپہر تک جاری رہا، فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے علاوہ جنین پناہ گزین کیمپ کے داخلی راستے پر پتھر پھینکے جس کا جواب اسرائیلی فورسز کی جانب سیگولہ بارود اور آنسو گیس کی صورت دیا گیا۔فلسطین کی وزارت صحت کے حکام نے الجزیرہ کو بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 26 سالہ احمد الوانہ،27 سالہ عابد ہاضم، 30 سالہ محمد الوانہ اور محمد ابوناسہ شامل ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کا موقف ہے کہ حالیہ کیے جانے والے متعدد حملوں میں ملوث 2 مشتبہ افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔