مقتول سی آر پی ایف فوجی کے دعائیہ اجتماع راہول اور پرینکا کی شرکت

,

   

لکھنؤ ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی اور جنرل سکریٹری انچارج یو پی شرقی پرینکا گاندھی وڈرا نے آج سی آر پی ایف مقتول فوجی امیت کمار کوری کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقدہ دعائیہ اجتماع میں شرکت کی۔ راہول اور پرینکا سوگوار خاندان کے ارکان کو تسلی دیتے ہوئے دیکھے گئے۔ یوپی کے ریاستی وزیر نیشکر سریش رانا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ سوگ کے ان لمحات میں ہمیں دھرتی کے اس لال پر قرار ہے۔ ہمیں اس خاندان پر بھی فخر ہے جس نے جنہیں اپنی محبت اور شفقت دی تھی۔