ملائیشیا کا دلیرانہ اقدام اسرائیلی تیراک کے داخلے پر پابندی

   

کوالالمپور 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا نے ٹوکیو پیرالمپکس 2020 کے لیے ہونے والے کوالیفائنگ مقابلوں میں شرکت کے لیے آنے والے اسرائیلی تیراک کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے واضح کیا کہ کوالالمپور کی جانب سے اسرائیل کے تیراک کو مقابلوں میں شرکت کے لیے ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ اگر آئی پی سی ملائیشیا کی میزبانی کے حقوق کو واپس لینا چاہتی ہے تو وہ ایسا کرسکتی ہے۔دوسری جانب انٹرنیشنل پیرالمپک کمیٹی (آئی پی سی) آئی پی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں مہاتیر محمد کے بیان پر مایوسی ہوئی ہے تاہم اس مسئلے کا حل تجویز کرلیا جائے گا۔ملائیشیا کی مشرقی ریاست ساراواک کے شہر کوچنگ میں 24 جولائی سے 4 اگست تک پیرالمپک کوالیفائنگ مقابلے ہوں گے جہاں 70 ممالک سے سیکٹروں تیراک شریک ہوں گے۔خیال رہے کہ ملائیشیا ان اسلامی ممالک میں شامل ہے جن کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں اور اسرائیلی پاسپورٹ پر ملک میں داخلے کی پابندی ہے۔