ملالہ یوسف زئی ہالی ووڈ پروڈیوسر بن گئیں

   

نیویارک : دنیا کی کم عمر امن کی نوبل انعام یافتہ اور لڑکیوں کی تعلیم کی سرگرم پاکستانی کارکن ملالہ یوسف زئی اب ہالی وڈ پروڈیوسر کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کر رہی ہیں۔ملالہ نے ایک تازہ انٹرویو میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والی خواتین،نئے مصنفین اور مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہدایت کاروں کو متعارف کراکے انٹرٹینمنٹ یعنی تفریح کے منظر نامے کو تبدیل کرنا چاہتی ہیں۔ ملالہ نے ، جو سن 2012 میں طالبان کے حملے کے بعد دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کی ایک علمبردار ہیں، یہ بات امریکی میگزین ورائٹی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔انہوں نے کہا کہ میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے سرگرم ہوں، اور میں نے محسوس کیا ہے کہ ہمیں ایکٹیوزم کو صرف این جی اوز کے کام تک محدود نہیں رکھنا چاہیے۔