ملٹ ہاوز کے دو سال کی کامیاب تکمیل

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلگو ریاستوں میں تنظیم ’ ملٹ ہاوز ‘ 2 سال کی تکمیل کر کے تیسرے سال میں داخل ہورہی ہے ۔ مسٹر کارتک منیجنگ ڈائرکٹر ’ ملٹ ہاوز ‘ نے کہا کہ گذشتہ برسوں میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں ملینوں افراد صحت کے فائدوں کو بہتر انداز میں حاصل کرچکے ہیں ۔ دو برسوں کی کامیاب تکمیل کے موقع پر کامیابی کی ملاقات کے پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ مسٹر کارتک نے کہا اس تنظیم کو پہلی مرتبہ 2014 میں کرناٹک میں شروع کیا گیا اس مقصد سے کہ عوام کو بہتر صحت کے فائدے پہنچائے جائیں ۔ ان کے والد ڈاکٹوریٹ حاصل کی اور بہتر کسان کے ایوارڈ بھی حاصل کئے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ غلط اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں کہ قادر ولی کے اجازت کے بغیر ان کا نام اور فوٹو کو استعمال کیا گیا ہے ، اس میں کوئی سچائی نہیں ہے اور وہ اس کی مذمت کرتے ہیں ۔ ان کے پاس قادر ولی کی جانب سے اجازت دئیے جانے کا ویڈیو ثبوت موجود ہے ۔۔