ملکاجگری میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل

,

   

نعش کے ٹکڑوں کو بکیٹ میں محفوظ کرنے کے بعد ملزم فرار
حیدرآباد۔/18اگسٹ، ( سیاست نیوز)ملکاجگری علاقہ میں ایک دلخراش واقعہ میں بیٹے نے اپنے باپ کا بہیمانہ قتل کرکے اس کی نعش کے ٹکڑے کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق 80 سالہ ریٹائرڈ ریلوے ملازم ماروتی اپنے 30 سالہ بیٹے کشن کے ساتھ ملکاجگری علاقہ میں مقیم تھا۔ بیٹا بری عادتوں کا شکار تھا اور اس پر باپ بیٹے کے درمیان آئے دن جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ تین دن قبل بھی دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی جس کے بعد بیٹے کشن نے اپنے باپ کا قتل کردیا اور اس کی نعش کے کئی ٹکڑے کرکے اسے بکیٹوں میں بھر کر مکان میں محفوظ کردیا تھا۔ نعش کے تعفن کے نتیجہ میں مقامی افراد نے ملکاجگری پولیس کو آگاہ کیا اور پولیس اور کلوز ٹیم نے مقام واردات پر پہنچ کر وہاں کا معائنہ کیا اور مہلوک باپ ماروتی کی نعش کے کئی ٹکڑے برآمد کئے جو انتہائی مسخ شدہ حالت میں پائے گئے۔ باپ کے قتل کے بعد بیٹا فرار ہوگیا اور پولیس ملکاجگری نے اس ضمن میں قتل کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کردی۔