ملک کی اقتصادی انتہائی خراب دور سے گذررہی ہے: کانگریس قومی ترجمان

,

   

نئی دہلی: کانگریس قومی ترجمان رکن پارلیمنٹ ابھیشک منو سنگھوی نے تشویش کا اظہار کیا او رکہا کہ ملک معاشی ایمرجنسی جیسی صورتحال سے گذررہا ہے۔ انہوں نے اتوار کے روز پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس مو قع پر اپنے خصوصی انداز میں کہا کہ ”منڈیاں پڑی ہیں سونی، بازار پڑا ہے مندا، مودی جی جملے بازی کا کب بند کروگے دھندا۔“

انہوں نے مزید کہا کہ بھاجپا کی دادا گیری کا دور دکھائی دیتا ہے، ٹیکس ٹرارزم کا موسم آدم خور دکھا ئی دیتا ہے۔“ انہوں نے آٹو موبائیل شعبہ میں سست گرمیوں کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی مارکٹو ں سے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 8,319کروڑ روپے نکال لئے ہیں۔