ملک کی زرعی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرس کی حیدرآباد میں کانفرنس

   


گورنر ٹی سوندرا راجن کا خطاب
حیدرآباد ۔30 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے حیدرآباد میں منعقدہ اگریکلچرل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرس کے اجلاس میں شرکت کی جس کا اہتمام انڈین کونسل فار اگریکلچرل ریسرچ نئی دہلی میں کیا تھا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کسانوں کی مدد کیلئے نئی تحقیق اور منفرد پالیسی تیار کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے علاوہ ہارٹیکلچر ، ویٹرنری سائنسیس اور فشریز کے شعبہ جات میں اضافی ریسرچ کے ذریعہ کسانوں کو فائدہ پہنچانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرس کے اجلاس وقتاً فوقتاً منعقد کئے جائیں تاکہ نئے تجربات و تحقیق کا تبادلہ کیا جاسکے۔ ملک بھر کے اگریکلچر ، ہارٹیکلچر اور فشریز یونیورسٹیز کے وائس چانسلرس اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ر