ممبئی ایرپورٹ پر غیر مسافرکا بھی کورونا ٹسٹ

   

ممبئی : سٹی ایرپورٹ نے ہفتہ کو کہا کہ اُس نے روانہ ہونے والے مسافروں اور ان کے ہمراہ آنے والے غیر مسافرین کا بھی ایکسپریس کورونا وائرس انفیکشن ٹسٹ شروع کردیا ہے ۔ ایرپورٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 15 اکٹوبر سے
RT-PCR
ٹسٹ سنٹر کام کررہا ہے ۔ ابتداء میں وزارت شہری ہوا بازی کی ہدایات کے مطابق چھترپتی شیواجی انٹرنیشنل ایرپورٹ میں بین الاقوامی سفر کے ذریعہ پہونچنے والے مسافرین کا ٹسٹ شروع کیا گیا ۔ اب یہاں سے روانہ ہونے والے مسافرین اور انہیں وداع کرنے والوں کے لیے بھی یہ ٹسٹ دستیاب ہے۔۔