ممبئی میں 4 منزلہ عمارت جزوی منہدم

,

   

لوک مانیا تلک روڈ پر عمارتک کے انہدام سے کوئی ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں

ممبئی ۔ /20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لوک مانیا تلک روڈ فورٹ ممبئی پر واقع ایک چارمنزلہ عمارت جمع کی صبح منہدم ہوگئی ۔ یہ عمارت پولیس کے دفتر کمشنریٹ فورٹ کے روبرو واقع تھی ۔ یہ واقعہ تقریباً 10 بجکر45 منٹ پیش آیا اور ایک فائر انجن و ایمبولنس گاڑی فوری مقام حادثہ پر پہونچ گئیں ۔ تاہم سرکاری طور پر برہن ممبئی مجلس بلدیہ آفات سماوی انتظامیہ شعبہ کی جانب سے عمارت انہدام کے وقت خالی تھی ۔ چنانچہ کسی ہلاکت یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ مبینہ طور پر یہ عمارت تجارتی مقاصد سے قائم کی ہوئی دوکانوں پر مشتمل تھی ۔