ممتاز دکنی شاعر سلیمان خطیب کی اہلیہ محترمہ کا امریکہ میںانتقال

   

ادیبوں ، شاعروں اور محبان اردو کا پسماندگان سے اظہار تعزیت

حیدرآباد12فبروری : (سیاست نیوز)دکنی زبان کے ممتاز شاعر حضرت سلیمان خطیب کی اہلیہ محترمہ راشدہ بیگم عرف ثریا کا 11فبروری ، بروزچہارشنبہ کو نیو جرسی امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ 12فبروری کو بعد نماز ظہر دار الاصلاح ، ٹی نیک ،نیو جرسی، امریکہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور بعد ازاں بیت السکون ٹیٹواکے قبرستان میںتدفین عمل میںلائی گئی ۔ پسماندگان میں ان کے چار فرزندان شاہین خطیب، یامین خطیب ، تحسین خطیب اور خواجہ تمکین خطیب کے علاہ پانچ صاحب زادیاں تسنیم ثریا ، ڈاکٹر شمیم ثریا سابق پرنسپل بی بی رضا ڈگری کالج گلبرگہ، نسیم ثریا ، تنویر ثریا اور تقدیس ثریا شامل ہیں ۔ ممتاز ادیب و انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے عہدہ دارجناب میرشاہ نوا ز علی خان شاہین نے دکنی زبان کے ممتا شاعر حضرت سلیمان خطیب مرحوم کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیام میں کہا ہے ۔مرحومہ راشدہ بیگم (ثریا)زوجہ سلیمان خطیب مرحوم (ناموردکنی شاعر)بے حد شفیق،ہمدرر، ملنسار، خلیق، جہاں دیدہ، خوش مزاج اور صابر خاتون تھیں۔خویش و اقارب سے ربط باہمی روا رکھتیں یہی وجہ ھے کہ تمام عزیز واقارب کے احوال سے واقف رہتیں، حافظہ آخر ی لمحے تک اچھا تھا سب متعلقین کو یاد کرتی رہتی تھیں۔ سابق صدر کرناٹک اردو اکیڈمی جناب وہاب عندلیب، عہدہ داران انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ مسرز امجد جاوید ، ڈاکٹر ماجد داغی ۔ ڈاکٹر افتخار الدین اختر، ولی احمد ، خواجہ پاشاہ انعامدارکے علاوہ ڈاکٹر پیرزادہ فہیم الدین ، عبدالحمید ، محی الدین پاشاہ مدیر روزنامہ انقلاب دکن ۔ سینئیر صحیفہ نگاران ایم اے حکیم شاکر ، حامد اکمل مدیر روزنامہ ایقان ایلس پریس ، محبوب علی اور دیگر نے بھی اہلیہ محترمہ حضرت سلیمان خطیب کے انتقال پر ان کے فرزندان ، صاحب زادیوں اور دیگر پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔