ممتا بنرجی نے مودی سے لڑائی کا تقابل ہندو چھوڑ تحریک سے کیا

,

   

مغربی بنگال کی چیف منسٹر نے مبینہ طورپر یہ بھی کہاکہ بی جے پی عوام پر مذہب نافذ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

کلکتہ۔ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے چہارشنبہ کے روز وزیراعظم نریندر مودی کو اقتدار سے بیدخل کرنے کے لئے ان کی جدوجہد تقابل1942کے ہندوستان چھوڑ تحریک سے کیااورکہاکہ انہوں نے فسطائی حکومت چلائی ہے اور بی جے پی نے لوگوں پر مذہب کونافذ کرنے کاکام کیاہے۔

مغربی بنگال کی چیف منسٹرنے یہ بھی کہاکہ ریاستی حکومت نے ان کی قیادت میں قبائیلیوں کی زمین کی حفاظت کی ہے بی جے پی کی طرح نہیں جس نے جھارکھنڈ میں قبائیلیوں کو ان کی زمین سے ہی بیدخل کردیا۔

مغربی مدنا پورہ کے دیبر میں ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے یوئے ممتا نے کہاکہ ”مودی سے ہر کوئی گھبرایاہوا ہے۔ مگر میں نے کیو نکہ میں بنگال میں پیدا ہوئی ہوں۔

کسی نہ کسی کو بلی کے گلے میں گھنٹی باندھنا ہے اور بنگال میں بلی کے گلے میں گھنٹی باندھی ہے

۔ سال1942میں انگریزوں کے خلاف بھارت چھوڑ اندولن کی شروعات ہوئی تھی‘ اب ہم نے مودی کی فسطائی حکومت کو اقتدار سے بیدخل کرنے کی جدوجہد شروع کی ہے۔

مودی کوشکست ہوگی۔اگر مودی دوبارہ اقتدار میں ائے تو ملک میں جمہوریت باقی نہیں رہے گی“۔

ممتا نے پورلیا ضلع کے ہورا میں ایک او رجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”جب میں مغربی بنگال میں اقتدار میں ائے اس کے بعد‘ نے قبائیلیوں کی اراضی کی حفاظت کا قانون لایا۔ ہمارے یہاں قبائیلیوں کے حقوق کی حفاظت ہوتی ہے۔

جھارکھنڈ میں بی جے پی نے قبائیلیوں سے ان کے اراضیات چھین لئے۔ ایک موقع پر ہم نے یہاں سے لوگ بھیجے اور ان کی زمین پر قبضے بند ہوگئے تھے“۔

مغربی بنگال کی چیف منسٹر نے مبینہ طورپر یہ بھی کہاکہ بی جے پی عوام پر مذہب نافذ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

ممتا نے دیبرامیں کہاکہ ”ہر کسی کو اپنے مذہب کے مطابق عبادت کرنے کی آزادی ہے۔

وہیں ہم ماں درگا‘ ماں کالی کی پوجا کرتے ہیں‘ مسلمان اسلام اور عیسائی عیسی مسیح کی عبادت کرتے ہیں۔ قبائیلی اپنے بھگوان کی پوجا کرتے ہیں۔

مگر بی جے پی ہنومان کی ایک مورتی یاتصویر کے ساتھ آتی ہے اور کہتی ہے تم سب اس کی پوجا کرو۔

اس طرح کی پارٹی کی ہندوستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ لوگ جمہوری انداز میں اس پارٹی کو دفن کردیں گے“۔

انہوں نے کہاکہ ”وہ چائے والا تھا اب چوکیدار ہوگیا ہے۔ اس نے کبھی چائے نہیں بیچی۔

میں یہ آپ سے کہہ رہی ہوں۔ ملک میں چاروں طرف بے روزگاری ہے‘ کسان خودکشی کررہے ہیں۔

مودی نے پچھلے پانچ سالوں میں کیاکیاہے‘ سوائے بیرونی دوروں کے“۔ اس موقع پر ممتا بنرجی نے اپنی حکومت کی فلاحی اسکیمات کی تفصیلات بھی پیش کئے