منور فاورقی کا حیدرآباد میں مظاہرے کی تم تیاریاں

,

   

منورفاروقی کا شو جس کاعنوان ”دھاندو“ ہے 9جنوری کے روز منعقد ہوگا اور مقام پر اب تک اعلان نہیں کیاگیاہے۔


حیدرآباد۔ کامیڈین منور فاروقی جس کوپچھلے ماہ بنگلور میں بعض دائیں بازو گروپس کے احتجاج کے پیش نظر مظاہرہ کرنے سے روک دیاگیاتھا‘ جنوری میں یہاں پر اپنا شومنعقد کرنے کی تم تیاریاں کرلی ہیں۔


فاروقی نے انسٹاگرام پر اپنے شو ”دھانڈو“ کا اعلان کیاجو9جنوری کے روز ہوگا۔ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ”بی ائی او میں ٹکٹ لنک ہے میاں“۔

ان لائن ٹکٹ بکنگ پلیٹ فارم بک مائی شوکے بموجب ٹکٹ کی قیمتیں 799اوراب تک مقام کا اعلان نہیں کیاگیاہے۔
کے ٹی آر نے منور فاروقی او رکنال کمرا کو مدعو کیا

اس سے قبل تلنگانہ کے وزیر برائے انفارمیشن ٹکنالوجی اور انڈسٹریز اور ٹی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ(کے ٹی آر) نے کہاتھا کہ کامیڈین جیسے کنال کامرا اور منور فاروی کو حیدرآباد میں پروگرام کرنے کی ”کھلی دعوت“ ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاتھا کہ ”ہم منور فاروقی اور کنال کامراج کے شوز منسوخ نہیں کرتے کیونکہ سیاسی طور پرہم ان سے منسلک نہیں ہیں“

منورفاروقی کا بنگلور شومنسوخ
نومبر میں بنگلوروپولیس کی جانب سے شہر میں ایک اسٹانڈ آپ کامیڈی شو کرنے کی انہیں اجازت نہیں دینے کے بعد نومبر میں فاروقی کا شو منسوخ ہوگیاتھا جس کے تین ہفتوں بعد کے ٹی آر کا یہ دعوت نامہ سامنے آیاہے۔

پروگرام کی منسوخی کی وجہہ ہندو دائیں بازو گروپس کا الزام تھا کہ اپنے شوز میں سے ایک میں انہوں نے مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچائی ہے

جب انہوں نے کامیڈی چھوڑنے کا اشارہ دیا
دوماہ میں ان کے12پروگرام منسوخ ہوئے ہیں‘ مذکورہ 29سالہ مزاح نگار نے سوشیل میڈیاپر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسٹانڈ آپ کامیڈی کو چھوڑنے کااشارہ دیاتھا۔ ان یہ بیان کچھ ا س طرح کاتھا کہ”آج بنگلور کاشو پروگرم کے مقام پر توڑپھوڑ کی دھمکی کے تحت منسوخ ہوگیاہے‘ 600سے زائد ٹکٹس فروخت ہوگئے تھے۔

یہ شو ایک خیراتی شو تھا‘ شو کی ساری رقم متوفی کنڈا اداکار پونیت کمار کو جانے والی تھی“۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے انسٹاگرام چھوڑ دیا تھا کہ ”مجھے مذکورہ لطیفہ کے لئے جیل میں ڈال دیاگیا میں نے کبھی اپنا شو منسوخ نہیں کیا کیونکہ اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

یہ درست نہیں ہے۔ اس شو کو عوام سے ہندوستان میں مذہب سے بالاتر ہوکر لوگوں نے بہت پیا ردیاہے۔ میں سمجھتاہوں کہ یہ ختم ہوگیاہے۔میرا نام منورفاروقی ہے او ریہی میرا وقت ہے۔ آپ تمام لوگ ایک بہترین شائقین ہیں۔ گڈ بائی‘ میں نے کردیا“۔

بنگلورو کے علاوہ ان کے شوز گجرات‘ گرگاؤں‘ چھتیس گڑھ‘ اورگوا میں بھی مختلف ہندوتوا گروپس کی دھمکیوں کی وجہہ سے منسوخ ہوئے ہیں۔