موبائل فون کے سرقہ میں ملوث چار رکنی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /10 جنوری (سیاست نیوز) سائبر آباد کی گچی باؤلی پولیس نے موبائیل فون کے سرقوں میں ملوث سارقین کی 4 رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 7 لاکھ مالیتی مسروقہ موبائیل فونس برآمد کرلئے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس مادھاپور مسٹر اے وینکٹیشور راؤ نے بتایا کہ 20 سالہ ببلو راج ، 19 سالہ ویرانجنیلو ، 19 سالہ اے ناگراجو سائبر آباد کے مختلف مقامات پر موٹر سائیکل پر گھومتے ہوئے موبائیل فون کی رہزنی کیا کرتے تھے ۔ مذکورہ سارقین نے عوام کو نشانہ بناتے ہوئے کئی اسمارٹ فونس کا سرقہ کیا تھا ۔ مسٹر وینکٹیشور راؤ نے بتایا کہ تکنیکی تحقیقات کی بنیاد پر موبائیل فون برآمد کئے گئے ہیں اور سارقین کی نشاندہی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ 25 قیمتی موبائیل فون جن کی جملہ مالیت 7 لاکھ بتائی جاتی ہے برآمد کرلی ۔