مودی حکومت کے خاتمہ کیلئے تمام مقامی جماعتوں کو کانگریس میں شامل ہوجانا چاہئے: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑے 

,

   

نئی دہلی : لوک سبھا انتخابات کے بعد مقامی جماعتیں تنہا حکومت نہیں بنا سکتیں انہیں کہیں نہ کہیں کانگریس کی مدد لینی پڑے گی ۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم اور جے ڈی ایس سربراہ دیوے گوڑے نے اپنے لوک سبھا حلقہ توماکورو میں میڈیا نمائندوں کے سامنے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کئی مقامی جماعتیں کانگریس کی مدد لئے بغیر حکومت نہیں بنا سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مقامی جماعتیں چاہتی ہیں کہ وہ مودی حکومت کو ختم کریں تو انہیں چاہئے کہ کانگریس میں ضم ہوجائیں ۔ انہوں مزید کہا کہ میرے الیکشن لڑنا کسی سیاسی پارٹی کے خلاف نہیں ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ ملک کے اس خطرناک حالات کو دور کرنے میں میرا بھی تعاون شامل رہے ۔