مودی نے راہول اور اپوزیشن جماعتوں کا شکریہ ادا کیا

,

   

نئی دہلی، 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی کے لوک سبھا انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کے لئے کانگریس کے صدر راہول گاندھی اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ مودی نے جمعرات دیر رات ٹویٹ کیا، ‘‘آپ کی نیک تمناؤں کے لئے شکریہ’’۔ راہول گاندھی نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا تھا، ‘‘میں ہندوستان کے عوام کے فیصلے کو قبول کرتا ہوں۔ فاتحین کو مبارکباد، مودی اور قومی جمہوری اتحاد کو مبارک ہو‘‘۔وزیر اعظم نے پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ ، صدر تلگودیشم چندرابابو نائیڈو، صدر ڈی ایم کے ایم کے اسٹالن ، سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ و دیگر قائدین کے پیامات مبارکبادی پر شکریہ ادا کیا۔

مودی، شاہ کی اڈوانی ، جوشی سے ملاقات
نئی دہلی 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج پارٹی کے ویٹرن قائدین ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی سے ملاقات کی۔ گزشتہ روز پارٹی کی زیرقیادت این ڈی اے نے مرکز میں زبردست خط اعتماد کے ساتھ اقتدار پر واپسی کی ہے۔ مودی نے ٹوئٹ کیاکہ قابل احترام اڈوانی جی سے ملاقات ہوئی۔ اُنھوں نے اِس میٹنگ کی تصویر ٹوئٹ کی ہے۔ مودی اور شاہ نے بعد میں مرلی منوہر جوشی سے بھی ملاقات کی۔