مودی کا6چیف منسٹرس کیساتھ سیلاب کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

,

   

آسام، بہار، اترپردیش، مہاراشٹر، کرناٹک اور کیرالا میں بارش و سیلاب کی تباہ کاریاں

نئی دہلی۔وزیراعظم مودی نے آسام، بہار، اترپردیش، مہاراشٹر، کرناٹک اور کیرلا کے وزرائے اعلی کے ساتھ آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کرکے ملک میں جنوب۔مغربی مانسون کے ساتھ ساتھ سیلاب کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر صحت وخاندانی فلاح وبہبود ہرش وردھن، دونوں وزرائے مملکت اور متعلقہ مرکزی وزارتوں اور مختلف ایجنسیوںکے سینئر عہدیداروں نے بھی حصہ لیا۔وزیراعظم نے سیلاب کی پیش گوئی کے لئے مستقل نظام قائم کرنے اور پیش گوئی اور وارننگ نظام بہتر کرنے ، جدیدٹکنالوجی کے بڑے پیمانے پر استعمال کرنے کیلئے سبھی مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کے درمیان باہمی رابطہ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں میں پیش گوئی کرنے والی ایجنسیوں محکمہ موسمیات اور سینٹرل واٹر کمیشن بہتر اور زیادہ صحیح ڈھنگ سے سیلاب کی پیش گوئی کیلئے ٹھوس کوششیں کرتے رہے ہیں۔ایجنسی نے صرف بارشوں اور ندیوں کی آبی سطح کی پیش گوئی، بلکہ سیلاب کی مخصوص مقام سے متعلق پیش گوئی کرنے کیلئے بھی کوششیں کررہی ہے ۔ مخصوص مقام سے متعلق پیش گوئی کو بہتر بنانے کیلئے جدید ٹکنالوجی جیسے مصنوعی ذہانت کا بھی استعمال کرنے کیلئے ٹکنالوجی کی سطح پر کوششیں کی جارہی ہے ۔ریاستوں کو بھی ان ایجنسیوں کو ضروری اطلاعات دینا چاہئے اور مقامی کمیونیٹیوں کو متعلقہ وارننگ کے بارے میں وقت پر خبردار کرانا چاہئے ۔وزیراعظم نے کہا کہ مقامی قبل از وقت انتباہ دینے والے سسٹم میں سرمایہ کاری بڑھائی جانی چاہئے تاکہ کسی مخصوص مقام کے لوگوں کو کسی بھی خطرے کی صورت جیسے کہ ندی کے بند ٹوٹنے ، سیلاب کی سطح بڑھنے ، بجلی گرنے وغیرہ کے بارے میں وقت پرآگاہ کیا جاسکے ۔ مودی نے زور دیکر کہا کہ کووڈ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ریاستوں کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ بچاؤ کاموں میں لگے لوگ صحت سے متعلق سبھی طرح کے احتیاط کا خیال رکھیں۔ فیس ماسک پہنیں، صابن سے ہاتھ دھوئیں یا سینیٹائزر کا استعمال کریںاور مناسب سماجی دوری بنائے رکھیں۔ ساتھ ہی راحت سامانوں میں بھی متاثرہ لوگوں کے لئے ہاتھ دھونے ، سینیٹائزر اور فیس ماسک کا نظم ضرور کیا جانا چاہئے ۔ بزرگ شہریوں، حاملہ خاتون اور پہلے سے ہی کسی بیماری سے متاثر لوگوں کیلئے خصوصی انتظام کیا جانا چاہئے ۔ مودی نے کہاکہ ریاستوں کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ سبھی ترقیاتی کام اور انفراسٹرکچر کے منصوبے اسی طرح سے جاری کئے جائیں جس سے کہ مقامی سطح پر کوئی آفات آنے پر وہ مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہیں اور نقصان میں کمی کرنے میں مدد مل سکے ۔ آسام، بہار، اترپردیش، مہاراشٹر اور کیرلہ کے وزرائے اعلی اور کرناٹک کے وزیرداخلہ نے اس دوران اپنی اپنی ریاستوں میں سیلاب کی صورت حال اور بچاؤ کے کاموں کے بارے میں جانکاری دی۔