مودی کی سیکوریٹی پر روزانہ 1.62 کروڑ کا خرچ

,

   

٭ ہندوستانی معیشت کئی مہینوں سے روبہ زوال ہے۔ جی ڈی پی کی شرح ترقی 5 فیصد کے آس پاس بھٹک رہی ہے۔ بیروزگاری کا بدترین حال ہے۔ ضروری اشیاء کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہے۔ مختصر یہ کہ عام آدمی کی زندگی پریشانیوں سے بھری ہے۔ تاہم ، وزیراعظم نریندر مودی کی سیکوریٹی پر خرچ کے بارے میں جان کر قارئین کو یقیناً حیرانی ہوگی۔ حالیہ مرکزی بجٹ میں پی ایم مودی کی حفاظت پر مامور ایلیٹ فورس ایس پی جی (اسپیشل پروٹیکشن گروپ) کے لئے 592.5 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ یہ الاٹمنٹ گزشتہ سال کے مقابل 10 فیصد زیادہ ہے، جب ایس پی جی کی حفاظت والی شخصیتوں میں تین گاندھی قائدین کے بشمول چار شخصیتیں شامل تھی۔ سادہ الفاظ میں کہا جاسکتا ہے کہ پی ایم مودی کی ایس پی جی سیکوریٹی کی لاگت 1.62 کروڑ روپئے فی یوم ہے۔ وزارت داخلہ نے گزشتہ دنوں لوک سبھا کو تحریری جواب میں بتایا کہ موجودہ طور پر وزیراعظم مودی ایس پی جی سیکوریٹی حاصل کرنے والے واحد شخص ہیں۔