مودی ہے تو ممکن ہے بی جے پی کا آئندہ انتخابی نعرہ

   

نئی دہلی 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی بحیثیت ایک کام کرنے والے شخص کی شبیہہ کو ووٹوں میں تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بی جے پی نے آئندہ انتخابات کے لئے اپنی پارٹی کا نعرہ ’’مودی ہے تو ممکن ہے‘‘ منتخب کیا ہے۔ بی جے پی کے بموجب مودی نے اپنی پانچ سالہ میعاد میں اِس کا مظاہرہ بھی قوم کو دکھادیا ہے۔