مودی 2.0میں ہجومی تشددکے واقعات جاری رہیں گے۔ اویسی

,

   

حیدرآباد۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اتوار کے روز کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی ”ائین کو سمجھنے سے قاصر ہیں“ اور یہ”ہجومی تشدد کے واقعات جاری رہیں گے“ مودی 2.0دور میں بھی

۔ہفتہ کے روز این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران مودی کے تبصرے پر ردعمل پیش کرتے ہوئے کہاکہ اویسی نے کہاکہ”دستور کے سامنے وزیراعظم نے اپنا سرجھکایاتھا۔

مگر میں انہیں یاددلانا چاہتاہوں کہ انسان جو جینا کا حق ہے جانورکو نہیں ہے۔

اگر مودی اس بنیاد چیز کو سمجھ جائیں تو‘ انسانوں جو جینے کا اختیار ہے۔ میں یقین کے ساتھ کہہ سکتاہوں کہ خوف چلاجائے گا“۔

انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیاکہ اس نے ہجومی تشد د کے ملزمین کواہمیت دی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ ”گرمودی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں ہیں اقلیتی خوف میں جی رہے ہیں‘ تو پھر وزیراعظم کو یہ بات بھی معلوم ہونا چاہئے کہ جن لوگوں نے (محمد) اخلاق کا قتل کیاہے کہ ان کے انتخابی جلسہ میں پہلے صف میں بیٹھے تھے“۔

انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیاکہ بی جے پی کے دوبارہ اقتدار میں آنے سے مسلمانوں میں خوف بڑھا ہے