موربی پل سانحہ۔ کجریوال نے گجرات چیف منسٹر کا استعفیٰ مانگا

,

   

کجریوال نے مزیدکہاکہ مذکورہ پل سانحہ رونما ہونے میں اصل وجہہ یہ ”بدعنوانی“ ہے
گجرات میں پیش ائے موربی کیبل پل سانحہ کے واقعہ کے کچھ دن بعد دہلی چیف منسٹر اور عام آدمی پارٹی(اے اے پی) سربراہ اروند کجریوال نے منگل کے روز ’بدعنوانی“ کے لئے ریاست کے چیف منسٹر بھوپیند ر پٹیل کے فوری استعفیٰ کی مانگ کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ریاست میں فوری انتخابات کرائے جانے چاہئے۔

پل سانحہ پر کجریوال نے کہاکہ ”گجرا ت چیف منسٹر کو فوری استعفیٰ دینا چاہئے‘ اورانتخابات کرائے جانے چاہئے“۔انہوں نے کہاکہ ”گھڑی کی ایک کمپنی کو کیو ں ایک پل کاٹنڈر دیاگیا؟اسکامطلب یہ ہوا ہے اس کے مذکورہ پارٹی(بی جے پی) سے تعلقات ہیں۔

اس کیس کی ایف ائی آر میں نے تو کمپنی کانام ہے اور نہ ہی مالک کانام ہے“۔موربی کیبل پل میں مرنے والوں کی تعداد پیر کے روز134تک پہنچ گئی تھی۔

ٹیمیں بشمول آرمی‘ نیوی‘ ائیر فورس‘ این ڈی آر ایف اور فائیر برگیڈ عہدیداروں کے مطابق مذکورہ موربی کیبل پل انہدامی سانحہ کے بعد ماچو ندی میں رات بھر تلاشی مہم میں مصروف رہے ہیں۔