موغادیشو خودکش حملہ ،9 ہلاک

,

   

نیروبی (کینیا) ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسلامی انتہاء پسندوں نے صومالیہ کے دارالحکومت میں قصرصدارت کے قریب ایک خودکش بم حملہ کیا جس میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی جن میں سابق وزیرخارجہ حسین ایلابے فاہیے بھی شامل ہیں جو موجودہ صدر کے مشیر تھے۔ دریں اثناء کیپٹن محمدحسین نے ایسوسی ایٹیڈ پریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خودکش بم حملہ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 13 ہے جبکہ مہلوکین میں اکثریت فوجیوں کی ہے۔ صومالیہ سے اپنی سرگرمیاں چلانے والے انتہاء پسند گروپ الشباب نے خودکش حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے جس کیلئے اس نے واضح کردیا کہ اس نے دراصل ان گاڑیوں کو نشانہ بنایا تھا جن میں سرکاری عہدیدار سوار تھے۔ کار بم ایک سیکوریٹی چیک پوائنٹ کے قریب پہنچ کر پھٹ گیا۔ واضح رہیکہ القاعدہ سے مربوط الشباب موغادیشو میں اس نوعیت کے دھماکے کرتا رہتا ہے جو دراصل ایسے ہوٹلس کو نشانہ بناتا ہے جہاں غیرملکیوں کی کثیر تعداد آتی ہے۔