مولانا سید شاہ اسرارحسین رضوی کا انتقال

   

حیدرآباد : سراج المشائخ حضرت مولانا سید شاہ اسرارحسین رضوی المدنی چشتی القادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ رضویہ مغل پورہ وانچارج آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل تلنگانہ وآندھرا کا بعمر 77 برس مختصر علالت کے بعد آج رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد آستانہ عالیہ رضویہ میں ادا کی جائے گی ۔ نماز عصر 5 بجے ہوگی ۔ تدفین احاطہ درگاہ شریف میں ہی عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ محترمہ کے علاوہ 5 صاحبزادگان جانشین وسجادہ نشین مولانا سید شاہ لیاقت حسین رضوی مختار پاشاہ‘ جناب سید حیدرحسین رضوی حال مقیم کویت‘ جناب سید اظہرحسین رضوی ‘ جناب سید رضاحسین رضوی اور جناب واصف حسین رضوی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لئے جانشین وسجادہ نشین مختار پاشاہ سے فون نمبر 9246587938 یا 9640978686 پر تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔