مولانا ولی رحمانی کا بیان وائرل، بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کیلئے جمعیۃعلماء ہند مظاہرہ کرے گی۔

,

   

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی نے کا متنازعہ آڈیوکال وائرل ہوگیا ہے جس میں انہوں نے جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید محمود مدنی پر الزام عائد کررہے ہیں اور شہریت ترمیمی بل اور این آرسی پر ان کی طرف سے ہونے والے مظاہرہ کو بی جے پی کو فائدہ پہنچانے والا قرار دیا۔ مولانا ولی رحمانی زید نامی ایک شخص سے فون پر بات کرر ہے تھے۔ 9منٹ 11سکینڈ پر مشتمل کے آڈیو میں جب زید ندوی کی جانب سے کہا گیا کہ جمعیۃ نے بھی احتجاجی مظاہرہ کا خط جاری کیا ہے، خاموش مظاہرہ کرے گی۔ محمود مدنی کی طرف سے ہوگا تو اس پر ولی رحمانی نے کہا کہ ”ہاں میں تو انتظار میں تھا کہ وہ کریں۔اس کے بعد ولی رحمانی نے پوچھا کہ آپ جمعیۃ علماء سے تعلق رکھتے ہیں؟

YouTube video

جواب دیا گیا نہیں۔ تو پھر سوال کیا گیا کہ پھر آپ کون ہیں؟ جواب دیا گیا کہ میں کوکن سے زید بات کررہا ہوں۔ ا س کے بعد فون پر بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کی با ت کی گئی۔ مولانا رحمانی سے شہریت ترمیمی بل کے تعلق سے بھی پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ان چیزوں پر بات نہیں کرتا۔اس لئے اس کی طرف سے کچھ کہنا میرا غلط ہوگا۔ آپ کی طرف سے کیا موقف ہے۔ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا موقف بہت صاف ہے۔یہ واضح ہے کہ یہ شہریت ترمیمی بل جو لایا جارہا ہے وہ مسلمانوں کیلئے پریشان کرنے کیلئے ہے۔اس کے بعداین آرسی لایا جائے گا۔ ان دونوں کوملاکر دیکھا جائے تومسلمانوں کے پاس کاغذات نہیں ہوں گے۔ ان کو کہا جائے گا کہ یہ غیرملکی ہیں، پھر انہیں غیرملکی حراستی کیمپس میں رکھا جائے گا۔