مہاتما گاندھی کے پوتے سمیت چار تنظیموں نے عمر خالد کی رہائی کے لیے آواز اٹھائی

   

نئی دہلی: جوہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم عمر خالد کی رہائی کا مطالبہ ایک بار پھر اٹھنے لگا ہے۔ اس بار مہاتما گاندھی کے پوتے راج موہن گاندھی سمیت چار دیگر بین الاقوامی تنظیموں نے یہ مطالبہ کیا ہے۔ راج موہن گاندھی کے علاوہ جن تنظیموں نے یہ مطالبہ کیا ہے ان میں ہندوس فار ہیومن رائٹس، انڈین امریکن مسلم کونسل، دلت یکجہتی فورم اور انڈیا سول واچ انٹرنیشنل شامل ہیں۔ بتادیں کہ عمر خالد 14 ستمبر 2020 سے جیل میں ہیں راج موہن گاندھی نے کہا کہ خالد میں ہندوستان کے پاس بہت باصلاحیت شخص ہے، لیکن انہیں مسلسل 20 ماہ تک خاموش رکھا گیا۔ خالد کو خاموش کرنا دنیا کے سامنے ہندوستان کے امیج پر ایک دھبہ ہے۔ عمر اور دیگر ہزاروں کی نظربندی کا ہر گزرتا دن جمہوریت، انسانی وقار اور دنیا میں ہندوستان کی نیک نامی پر کاری ضرب ہے۔