مہاراشٹر میں سیاسی بحران چلتے وزیر اعلٰی ادھو ٹھاکرے نے چھوڑ دیا سی ایم ہاوس، سامان لےکر ماتوشری پہنچے

,

   

ممبئی: مہاراشٹر میں تیزی سے بدل رہے سیاسی صورتحال کے درمیان وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعلیٰ کے سرکاری رہائش گاہ سے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اپنی فیملی کے ساتھ پہنچ گئے ہیں۔ ان کا سامان بھی نکالا جا رہا ہے۔ خبرکے مطابق، ان کا سامان بھی ماتوشری پہنچ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر کے وزیر اور وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے، بھائی تیجس ٹھاکرے اور ماں رشمی ٹھاکرے بھی ورشا سے نکل کر ماتو شری پہنچ گئے ہیں۔