مہارشٹرا۔ اے ایس ائی نے 5دنوں کے لئے مقبرہ ارونگ زیب کو کیابند

,

   

اورنگ آباد۔ مذکورہ ارکیالوجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس ائی) نے مہارشٹرا میں مغل بادشاہ اورنگ زیب کے مقبرہ کو پانچ دنوں کے لئے اس وقت بند کردیاجب علاقے کی ایک مسجد کمیٹی نے اس کو مقفل کرنے کی کوشش کی تھی‘ جمعرات کے روز اے ایس ائی کے ایک عہدیدار نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

د و دن قبل ایم این ایس ترجمان گجانن کالے نے ایک ٹوئٹ میں سوال کیاتھا کہ ریاست میں اس مقبرہ کی ضرورت کیاہے او رکہاتھا کہ اس کو مسمار کردیاجائے گا۔ بعدازاں اورنگ آباد کے خلت آباد علاقے کی ایک مسجد کمیٹی نے جہاں پر یہ مقبرہ موجود ہے‘ اس یادگار کومقفل کرنے کی کوشش کی تھی‘ جس کا تحفظ اے ایس ائی کی جانب سے کیاجاتا ہے۔

اسی کے ساتھ اے ایس ائی نے یادگار پر زائد سکیورٹی گارڈس تعینات کردئے تھے۔ ارونگ آباد سرکل کے اے ایس ائی سپریڈنٹ میلان کمار چولے سے رابطہ کرنے پر پی ٹی ائی کو بتایاکہ”اس سے قبل مسجد کمیٹی نے اس مقام کو مقفل کرنے کی کوشش کی‘ مگر ہم نے اس کو کھول دیا۔ چہارشنبہ کے روز ہم نے پانچ دنو ں کے لئے مقبرہ کو بند کردینے کا فیصلہ لیاہے“۔

ایک عہدیدار نے کہاکہ ”ہم حالات کا جائزہ لیں گے اور پھر فیصلہ کرں گے کہ اس کو کھولنا ہے یا پھر اگلے پانچ دنوں کے لئے اس کو دوبارہ بند کردینا ہے“۔

واضح رہے کہ اس ماہ کی ابتداء میں اے ائی ایم ائی ایم لیڈر اکبر اویسی نے اس مقبرہ کا دورہ کیاتھا جس پربرسراقتدار شیو سینا کی ریاست میں اور راج ٹھاکرے کی زیر قیادت مہارشٹر ا نونرمان سینا (ایم این ایس) کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہیں۔ اویسی کے دورے کے اگلے روز این سی پی سربراہ شرد پوار نے تعجب کیاتھا کہ اس طرح کی حرکتوں کا مقصد مہارشٹرا میں ایک نئے تنازعہ کو جنم دینا ہے جہاں پر پرامن انداز میں کام کیاجارہا ہے۔