مہارشٹرا میں چوری کے شبہ پر 8سال کے ایک دلت لڑکے کو گرم پتھروں پر بیٹھایاگیا

,

   

مبینہ طورپر یہ کہاجارہا ہے کہ مذکورہ بچہ کوبرہنا کرنے کے بعد گرم پتھروں پر بیٹھادیاگیا اور گرمی کی شدت کے سبب اس کی طبعیت بھی خراب ہوگئی۔

اروی۔ ایک اٹھ سال کے دلت لڑکے چوری کے شبہ میں سزا کے طور پر مہارشٹرا کے اروی میں گرم پتھروں پر بیٹھنے پر مجبور کیاگیا جس کی وجہہ سے اس کے جسم پر چھالے آگے ہیں۔

مبینہ طورپر یہ کہاجارہا ہے کہ مذکورہ بچہ کوبرہنا کرنے کے بعد گرم پتھروں پر بیٹھادیاگیا اور گرمی کی شدت کے سبب اس کی طبعیت بھی خراب ہوگئی

۔سب ڈویثرنل افیسر(ایس ڈی پی او) پردیب مارال کے مطابق علاج کے لئے بچے کو مقامی اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”اس کیس کے ضمن میں ایک ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد ایس سی‘ ایس ٹی ایکٹ کے تحت اس کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے“۔

خبر یہ ہے کہ چوری کے شبہ میں اروی کی ایک مقامی مندر کے احاطے میں ہفتہ کے روز مذکورہ بچے کے ساتھ مارپیٹ کے بعد یہ واقعہ پیش آیاہے۔

جب متاثر نے چیخنا شروع کیاتو ملزم نے مبینہ طور پر اس کے ہاتھ باندھ کر مندر کے صحن میں لگے گرم پتھروں پر بیٹھنے کے لئے مجبور کیا۔بچے کی ماں نے کہاکہ ”جب میں نے اپنے بچے کو دیکھا تو اس کے چڈی جھلسی ہوئی تھی ہم لوگوں اسے فوری اسپتال لے گئے۔

جب ہم نے معاملہ کے متعلق جانکاری حاصل کی تو مذکورہ ملزم نے ہمارے ساتھ بدسلوکی شروع کردی“۔

متاثرہ کے والد کی جانب سے شکایت کی بنیاد پر ملزم کو تحویل میں لے لیاگیاہے