میانمار: فورسز نے فوج مخالف مظاہرین پر گاڑ ی چڑھادی، 5 ہلاک

   

یانگون : میانمار میں فوجی اہلکاروں نے پْرامن احتجاج کرتے مظاہرین پرگاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق فوجیوں کی جانب سے مظاہرین پر گاڑی چڑھانے کا واقعہ آج صبح پیش آیا۔جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین نے برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ فوجی گاڑی سے درجنوں افراد زخمی ہوئے، واقعہ سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ہلاک اور زخمی ہونے والے مظاہرین کو ایک گا ڑی میں ڈالتے ہے۔دوسری جانب میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف فروری سے عوامی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن میں اب تک 1300 سے زیادہ مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔