میاں پور اور پہاڑی شریف میں سڑک حادثات، دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 19 جنوری (سیاست نیوز) میاں پور اور پہاڑی شریف پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے۔ میاں پور پولیس کے مطابق 38 سالہ دھرمنا جو پیشہ سے لیبر تھا، میاں پور علاقہ میں رہتا تھا۔ گذشتہ روز سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں یہ شخص آٹو ٹرالی کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 38 سالہ اٹنڈر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا کم کنٹہ علاقہ میں رہتا تھا۔ ایک تیز رفتار ٹپر لاری کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔