میرا نام ساورکر نہیں ہے… گاندھی کبھی معافی نہیں مانگتے”: راہل گاندھی نے بی جے پی پر جوابی حملہ کیا

,

   

نئی دہلی: پارلیمنٹ کی رکنیت کی منسوخی کے بعد راہل گاندھی نے کل ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی اور خاص طور پر وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید الزامات لگائے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ اگر وزیر اعظم یہ سمجھتے ہیں کہ وہ مجھے ڈرا دھمکا کر، جیل میں ڈال کر، مار پیٹ کر، مجھے نااہل قرار دے کر خاموش کرا سکیں گے، تو وہ غلط فہمی میں ہیں۔ وزیراعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کو سب سے بڑا ہتھیار دیا ہے۔ مجھے اس سب کی پرواہ نہیں ہے۔ بی جے پی کے معافی مانگنے کے مطالبے پر راہول گاندھی نے کہا کہ میرا نام ساورکر نہیں ہے، میں گاندھی ہوں، گاندھی کبھی معافی نہیں مانگتے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ میں آپ کو کئی بار کہہ چکا ہوں کہ جمہوریت پر حملہ ہو رہا ہے۔ پارلیمنٹ سے میری تقریر ہٹا دی گئی۔ میں نے قواعد کی وضاحت کی اور سپیکر کو تفصیل سے خط بھی لکھا لیکن مجھے بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بی جے پی والوں نے مجھے ہندوستان مخالف کہا۔ مجھے بطور رکن وضاحت کرنے کا حق ہے لیکن اسپیکر نے مجھے بولنے کی اجازت نہیں دی۔ تمام اپوزیشن جماعتوں کا شکریہ جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔ مستقبل میں مل کر کام کریں گے۔ تاہم جب ایک رپورٹر نے پوچھا کہ کیا آپ کو اپنے بیان پر افسوس ہے؟ راہل گاندھی نے کہا کہ اب یہ قانونی معاملہ ہے۔ اس پر بات کرنا درست نہیں۔ میں انڈیا کے لیے لڑوں گا۔ جمہوریت کے لیے لڑوں گا۔