میرٹھ سے ہندوؤں اور شاملی سے مسلمانوں کے نقل مقام کی خبریں

,

   

میرٹھ /شاملی۔میرٹھ کے پرہلاد نگر علاقے سے کئی ہندو خاندانوں کے نقل مقام کی خبریں ہیں۔حالانکہ انتظامیہ نے اس کو خار ج کیاہے‘ جبکہ بی جے پی قائدین نے جانچ کی مانگ کی ہے۔

بی جے پی سابق ریاستی صدر ڈاکٹر لکشمی کانت واجپائی کا الزام ہے کہ پرہلاد نگر ہی نہیں‘ میرٹھ چار تھانہ علاقوں کے قریب 30محلوں سے ایک خاص مذہب کے لوگوں سے ڈر کر ہندوں نے اپنا مکان بیچ دیا ہے۔

وہیں شاملی تنازعہ کے تول پکڑنے سے شہر میں کئی مسلم خاندانوں کو نقل مقام کرنا پڑا ہے۔

لاہوری گیٹ او رٹھٹرانی کے نصف درجن سے زائد لوگوں نے اپنے مکانوں پر ”مکان برائے فروخت“ لکھ کرلگادیاہے