میرٹھ میں سڑکوں پر نماز بند‘ نہیں دی جائے گی اونٹوں کی قربانی

,

   

میرٹھ۔ جمعہ کے روز بڑی تعداد میں مسلمان نماز کے لئے مساجد میں اکٹھا ہوتے ہیں۔ جمعہ کے روز مصلیوں کی تعداد اس قدر بڑھی ہوتی ہے کہ لوگ سڑک پر بھی نماز ادا کرنے کے لئے مجبور ہوجاتے ہیں‘ جس کی وجہہ سے سڑک پر لمبی جام لگ جاتا ہے اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لیکن میرٹھ میں جلد ہی سڑک پر نماز کی وجہہ سے لوگوں کو ہونے والی پریشان ماضی کا قصہ بن جائے گی۔د راصل میرٹھ میں پولیس انتظامیہ او رمسلمانوں علماؤں کے درمیان نمازیوں کے بیچ سڑک پر نماز نے ادا کرنے کو لے کر آپس میں اتفاق بن گیاہے۔

انڈیا ٹوڈے ٹی وی نیوز ڈاٹ کام کے مطابق میرٹھ میں ایس ایس پی کی پہل کے بعد مسلمان سماج کے لوگوں نے تعاون کیا‘ جس کے بعد آج جب نماز ادا کی گئی تو ٹریفک چلتی رہی۔

میرٹھ میں جمعہ کے روز نماز کے وقت مسجد کے اندر اور سڑک کے کنارے رسی لگائی گئی‘ جس کے اندر ہی نماز ادا کی گئی۔

سڑک پر نماز کے علاوہ میرٹھ سے ایک او ربڑی خبر ائی۔ اب میرٹھ میں اونٹ کی قربانی پر امتناع لگادیاگیاہے۔

اس کے علاوہ قربانی کے جانور کو سڑک پر رکھ کر نمائش کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے