میری ماں اس کی مسکراہٹ ہی میری زندگی : شیخ محمد المکتوم

,

   

دوبئی ۔ /13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دبئی کے حکمراں اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے قوم کی خدمت کے 50 سال کی تکمیل پر اپنی خدمات اور یادوں پر مشتمل ایک کتاب تحریر کی ہے جس کا عنوان ’’قصتیہ‘‘ ہے ۔ اس تازہ کتاب میں انہوں نے 50 مضامین تحریر کئے ہیں ۔ صحرا میں زندگی کے مضبوط عزائم کی عکاسی کرنے والی ان کی تحریر میں خاندان اور حکمرانی کے بارے میں یادیں پنہاں کی گئی ہیں ۔ خاصکر ایرکنڈیشن اور طیارہ کے ذریعہ سفر سے قبل کی حالت زندگی کو عیاں کیا گیا ہے ۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم خداداد صلاحیتوں کی حامل شخصیت ہیں۔ شاعری ، فلاسفی اور عمیق سوچ و فکر کی حامل تحریروں سے انسانی دلوں کو جیت لیا ہے ۔ انہوں نے اس کتاب میں اپنی والدہ کے بارے میں دل کی گہرائیوں سے تعظیم کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میری ماں اور اس کی مسکراہٹ ہی میری اصل زندگی ہے ۔ انہوں نے اس کتاب کو غیر مختتم سوانح حیات قرار دیا ہے ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں پہلا سبق یہ سیکھا کہ دوسروں کی خدمت کرنا ہی زندگی ہے اور یہ سبق ان کے دادا شیخ سعد بن مختوم نے دیا تھا ۔