میناریٹی جونیر کالج یلاریڈی میں دعوت افطار کا انعقاد

   

نظام آباد ۔ 28 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مائناریٹی جونیئر کالج یلاریڈی میں افطار پارٹی منعقد کی گئی جس میں اقلیتی اور غیراقلیتی طلباء نے مل کر اور بڑھ چڑھ کر اس تقریب میں حصہ لیا ۔ یہ تقریب امن اور گہوارے کی ایک مثال ہے۔کالج پرنسپل جناب سید مسعود احمداور عربی معلم حافظ محمدشفیع احمد کی زیر نگرانی یہ تقریب عمل میں لائی گئی، جس میں کالج کا عملہ بھی موجود تھا۔ اس تقریب میں چار طلباء کو تہنیت پیش کی گئی۔ ان چار طلبہ نے قرآن خوانی مکمل کی تھی۔ جس میں شیخ مصطفی ولد شیخ غوث سال دوم CEC، محمدخواجہ معین الدین ولد محمدجمال الدین سال دوم سی ای سی ، محمدسعدالحسین ولد محمداحمد حسین سال دوم سی ای سی اور محمدانس ولد محمد اسد سال اول شامل ہے۔حافظ محمدشفیع احمد کی گلپوشی بھی کی گئی اور قرآن خوانی مکمل کرنے والے ان چار طلبہ کو بھی گلپوشی کرتے ہوئے انعام سے نوازا گیا۔ اس پروگرام کے بعد افطار کی دعاکی گئی ، بعدافطار کے نماز مغرب ادا کی گئی اور طعام کابہترین انتظام کیاگیاتھا۔ یہ تقریب ہندوستانی گنگاجمنی تہذیب کی عکاسی کررہی تھی۔بعدازاں محمدعبدالبصیر آر ایل سی اور شیخ احمدضیاء ویجلنس آفیسر ، حمید نے کالج انتظامیہ کو افطار پارٹی کے کامیاب انعقاد پر بذریعہ فون مبارکباد پیش کی۔