میڈی کور ہاسپٹلس ، بیگم پیٹ میں کارڈیاک سائنس کا افتتاح

   

صحت مند زندگی کے لیے روزانہ 30 تا 40 منٹ کی ورزش لازمی
حیدرآباد ۔ 28 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : عالمی یوم قلب جو 29 ستمبر کو منایا جاتا ہے کے موقع پر میڈی کور ہاسپٹلس میں کارڈیاک سائنسس ۔ سنٹر آف ایکسیلنس کا افتتاح مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ فائر آفیسر موہن راؤ نے انجام دیا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی موہن راؤ نے میڈی کور ہاسپٹلس بیگم پیٹ کو مبارکباد دی اور کہا کہ ’ میڈی کور میں کارڈیاک سائنسس ۔ سنٹر ایکسیلنس کے آغاز پر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے جس میں اس سلسلہ میں عالمی سطح پر صحت خدمات مہیا کی گئی ہیں ۔ اس ہاسپٹل میں اڈوانسڈ ہیلت کیر انفرااسٹرکچر ، بہترین طبی خدمات و سہولیات مع تجربہ کار طبی ٹیم سے لیس ہے ۔ امراض قلب پر قابو پانے کا سب سے بہتر طریقہ اس بیمار سے قبل اس کی علامات کا ظہور ہے اور بروقت طبی امداد ماہرین سے حاصل کر کے امراض قلب سے بچا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ روزانہ 30 تا 40 منٹ ورزش کر کے جسمانی طور پر مضبوط زندگی گذار سکتے ہیں ۔ مزید برآں مذکورہ ورزش کے ذریعہ 5 تا 6 دن میں تناؤ اور ذہنی دباؤ سے نجات حاصل کرسکتے ہیں ۔ چیف بزنس آپریشنس مہیش دیگلوکر نے کہا کہ ’ کئی افراد محض بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔ نازک وقت میں ’ ہر منٹ ‘ نہایت قیمتی ہوتا ہے ۔ میڈی کور ہاسپٹلس نے شعبہ کارڈیاک سائنسس کے قیام کے ذریعہ عام انسان کو امراض قلب کے علاج کو قابل دسترس بنایا ہے ۔ اس پروگرام میں نائب صدر میگھا ، سنٹر ہیڈ رشی کیش اور دیگر میڈیکل اسٹاف نے حصہ لیا ۔۔