میڑچل ہائی وے پر سڑک حادثہ، خاتون ہلاک

   

حیدرآباد۔/29 ستمبر، ( سیاست نیوز) میڑچل ہائی وے پر پیش آئے ایک خوفناک حادثہ میں 31 سالہ خاتون موریہ پریہ ہلاک ہوگئی۔ یہ خاتون قومی شاہراہ 44 پر سے گذر رہی تھی ۔ پریہ اپنی اسکوٹی گاڑی پر سوار تھی جس نے مین روڈ پر یو ٹرن لیا اور اس دوران ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئی۔ میڑچل پولیس کے مطابق موریہ پریہ میڑچل علاقہ کے ساکن سوریہ چندرا کانت کی بیوی تھی جو ریلائنس گروسری میں کام کرتی تھی۔ ع