میکسیکومیں 210 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

   

میکسیکو سٹی : میکسیکو میں ایک ٹرک پر سوار210 غیر قانونی تارکین وطن پکڑے گئے۔میکسیکن نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مائیگریشن نے بتایا کہ ایک ٹرک جو ریاست پیوبلا میں ایک چیک پوائنٹ پر نہیں رکا تھا اسے ٹیکماچلکو شہر کے قریب تعاقب کے بعد روک دیا گیا۔حکام نے بتایا کہ 210 غیر قانونی تارکین وطن، جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں، ٹرکوں میں سفر کر رہے تھے۔جب کہ تارکین وطن کی شناخت کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا گیا تاہم ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیاہے۔میکسیکو میں 21 نومبر کو وسطی امریکہ سے 600 غیر قانونی تارکین وطن کنٹینر میں پکڑے گئے تھے جو امریکہ جانے کی کوشش میں تھے۔