میں مایاوتی جی کا احسان کبھی نہیں بھول سکتا ،ملا ئم سنگھ یادو۔۔ مین پوری کی انتخابی جلسہ میں دونوں لیڈر بہت سالوں کے بعد نظر ائے ایک ساتھ

,

   

پارلیمانی انتخابات کی دوسرے مرحلہ میں کل پولنگ ختم ہو چکی ہے اب تمام سیاسی پارٹیاں تیسرے مرحلے کے لیے اپنی طاقت ڈال رہے ہیں ،جمعہ کے دن مین پوری کے انتخابی جلسہ دنوں لیڈر ملائم سنگھ یادو اور مایاوتی ۲۴ سال کے بعد ایک ساتھ نظر آئے ۔
ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ آپ کے درمیان محترمہ مایاوتی آئی ہے جنکا میں بہت احترام کرتا ہوں ،یہ انکا ہم پر بڑا احسان ہے کہ وہ ہمارے درمیان آئی ،انہوں نے خود اس بات کا اقرار کیا کہ بہت دنوں بعد ہم اور میاوتی جی ایک ہی اسٹیج پر آئے ہیں ،مایاوتی نے ہماری کئی بار مدد بھی کی ہے ۔انہوں نے عوام سے درخواست کی مجھے جتانے کے ساتھ اتحاد کے تمام امیدوار کو جتائیں ۔
انہوں نے مایاوتی کی طرف دیکھ کر کہا کہ ہم کو ہمیشہ ایسے ہی ایک اسٹیج پر رہنا ہوگا ،مین پوری سے ہم بہت بار رکن پارلیمان منتخب ہو کر گئے ہیں ، اب آخری بار آپ کے کہنے پر میں اپنی قسمت آزما رہا ہوں ۔اس بار مجھے زیادہ ووٹ سے جتانا ہوگا ۔
وہیں مین پوری میں مشترکہ ریلی کو خطاب کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا یہاں پرامنڈی بھیڑ سے صاف ہے کہ آپ لوگ سماجوادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ کو بڑی تعداد میں جتا کرپارلیمنٹ بھیجیں گے۔ بی ایس پی سربراہ نے کہا دو جن 1995 کو ہوئے گیسٹ ہاوس سانحہ کے بعد بھی لوک سبھا الیکشن میں اتحاد کا جواب سبھی چاہتے ہوں گے۔ گیسٹ ہاوس سانحہ کے بعد بھی ایس پی – بی ایس پی اتحاد ہوا۔ کبھی کبھی ملک کے مفاد میں ایسے فیصلے لینے پڑتے ہیں، ہم فرقہ وارانہ طاقتوں کوروکنے کے لئے ایک ساتھ آئے ہیں۔
مایاوتی نے کہا کہ عمرکے تقاضے کودھیان میں رکھ کرملائم جی نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک آخری سانس ہے، وہ مین پوری کی خدمت کرتے رہیں گے۔ یہ مین پوری کے سچے خدمتگارہیں۔ نریندرموچی کی طرح نقلی سیوک نہیں ہیں۔ آپ لوگ ملائم سنگھ کو جتاکرپارلیمنٹ بھیجئے۔ مایاوتی نے اپنی تقریرکے آخرمیں کہا جے بھیم، جے لوہیا، جے بھارت۔