میں ناکام ہوگیا‘ آپ کو مایوس کرنے کے لئے میں معذرت خوا ہ ہوں‘ وی جی سدھارتھ کا آخری خط ہوا دستیاب

,

   

کیفے کافی ڈے گروپ کے بانی وی جی سدھارتھ نے پیر کی رات مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔ پیر کی رات سے سدھارتھ غائب تھے۔

نئی دہلی۔ یہ وہ الفاظ ہیں جس کو سدھارتھ نے اپنے ڈائرکٹرس اور شیئر ہولڈرس سے منسوب کئے۔میرے بورڈ آف ڈائرکٹرس اور کافی ڈے فیملی‘ 37سال بعد سخت

محنت‘30,000ملازمتوں کی ٹکنالوجی کمپنی میں تشکیل‘ جہاں پر اسکے قیام کے بعد سے بڑے شیئر ہولڈرس ہیں۔

میں اپنی سخت کوششوں کے باوجود صحیح انداز کا منافع بخش کاروبار فراہم کرنے میں ناکام رہا۔میں یہ کہنا چاہتاہوں کہ میں نے سب کچھ دیا ہے۔

میرے اندر بھروسہ رکھنے والے ان تمام لوگوں سے میں معافی چاہتاہوں جو مایوس ہوئے ہیں۔

میں نے ایک لمبے عرصہ تک جدوجہد کی مگر آج میں ہار گیا کیونکہ میں زیادہ دباؤ نہیں برداشت کرسکتا جوایک خانگی پارٹنر کی طرف سے مجھ پر دالاجارہاتھا تاکہ شیئر واپس لوں۔

میں نے ایک دوست سے ایک بڑی رقم جمع کرکے جزوی طور پر چھ ماہ قبل اس کی ادائیگی کی تھی۔

دیگر قرض دینے والوں کی جانب سے شدید دباؤ میری برداشت کے باہر ہوگیااور مجھے اس حالت پر پہنچادیا۔

سابق ڈی جی انکم کی جان سے یہاں پر کافی ہراسانی کا معاملہ تھا جو دوعلیحدہ مواقعوں پر شیئرس کو روکنے کے لئے تاکہ منڈ ٹری معاہدے کو روک دیاجاسکے او ر پھرہمارے کافی ڈے شیئرس پر قبضہ جما لیاجاسکے۔

حالانکہ ان کی تبدیل شدہ ریٹرنس کی بھی ہم نے بھر پائی کردی تھی۔ یہ نہایت غیر منصفانہ تھا جس کی وجہہ سے نقدی کی کمی ہوگئی۔

میں تمام لوگو ں سے ادبا گذارش کرتاہوں کہ وہ اس کاروبار کو نئے انتظامیہ کے ساتھ مضبوطی سے جاری رکھیں۔میں ذاتی طور پر تمام غلطیوں کو تسلیم کرتاہوں۔

تمام مالی لین دین کی ذمہ داری میری ہے۔میری ٹیم اڈیٹرس او رسینئر منتظمین میرے کسی بھی لین دین سے واقف نہیں تھے۔

مذکورہ قانون کو مجھے قصور وار اور جوابدہ بنانا چاہئے‘ کیونکہ میں نے سب سے یہ با ت پوشیدہ رکھی میں نے اپنے گھر والوں کوبھی اس با ت سے واقف نہیں کیاتھا۔

میری منشاء کسی کو دھوکہ دینے کا اندھیرے میں رکھنا نہیں تھا۔ میں ایک کاروباری کے طورپر ناکام ہوگیا۔

میں اس بات کو سنجیدگی کے ساتھ تسلیم کرتاہوں

آپ کا اپنا
وی جی سدھارتھ