نارتھ کیرولینا امریکہ میں حیدرآبادی خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد 8 اکٹوبر (سیاست نیوز) امریکہ کے شہر نارتھ کیرولینا میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی خاتون نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق 38 سالہ جی ونیتا اپنے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کے ساتھ نارتھ کیرولینا میں مقیم تھی۔ اتوار کی صبح ونیتا نے اپنے مکان میں خودکشی کرلی۔ اِس واقعہ کے بعد ونیتا کے باپ نے حیدرآباد پولیس سے شکایت درج کروائی جس میں بتایا کہ اُس کے داماد اور سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے ہراسانی کے نتیجہ میں اُس کی بیٹی انتہائی اقدام کیا۔ شکایت میں یہ بھی بتایا گیا کہ ونیتا جولائی میں امریکہ گئی تھی اور جب سے اب تک کوئی بھی فون کال موصول نہیں ہوا تھا۔