ناگیشور راؤ نے سی بی آئی ڈائریکٹر کے عہدہ کا چارج سنبھالا ۔ 

,

   

نئی دہلی : انڈین پولیس سرویس (آئی پی ایس ) سینئر عہدیدار الوک ورما کو سی بی آئی کے ڈائریکٹر کے عہدہ سے ہٹائے جانے کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ناگیشور راؤ نے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھا لا ۔ سی بی آئی کی جانب سے آج یہاں دی گئی اطلاع کے مطابق راؤ نے کل رات ۹؍ بجے عہدہ سنبھالا ۔

واضح رہے کہ تقرری امور کی کابینی کمیٹی نے کل الوک ورما کو سبکدوش ہونے تک سیول ڈیفنس اور ہوم گارڈ کی فائر سرویس کا جنرل مقرر کیا تھا جب کہ آئی پی ایس 1986ء بیاچ کے عہدیدار ناگیشور راؤ کو اگلے ء حکم تک سی بی آئی کے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے کیلئے کہا گیا تھا ۔ ناگیشور راؤ نے ان تمام فیصلوں کو منسوخ کردیا اس ان کے پیشرو الوک ورما نے کئے تھے ۔ اس طرح ایجنسی میں ۸؍ جنوری کا موقف بحال ہوگیا ہے ۔ ورما نے ۸؍جنوری کو سپریم کورٹ کی جانب سے بحال کئے جانے کے بعد راؤ کی جانب سے تمام تبادلوں کو منسوخ کردیا تھا ۔