نتائج توقع کے مطابق نہیں پارٹی جائزہ لے گی :کے ٹی آر

,

   

مزید 20 تا 25 ڈیویژن پر کامیابی کی توقع تھی ۔ 10 تا 15 ڈیویژنس پر معمولی ووٹوں سے شکست

حیدرآباد ۔ ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ و ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے جی ایچ ایم سی انتخابات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نتائج ٹی آر ایس کے توقع کے مطابق نہیں آئیے ۔ تلنگانہ بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ مزید 20 تا 25 بلدی ڈیویژنس پر ٹی آر ایس کو کامیابی ملنے کی امید کی جارہی تھی ۔ اگزٹ پولس میں بھی ٹی آر ایس کو بھاری اکثریت سے کامیابی ملنے کے اشارے حاصل ہوئے تھے ۔ کے ٹی آر نے کہاکہ 10 تا 15 بلدی ڈیویژنس میں ٹی آرا یس کے امیدواروں کو معمولی ووٹوں سے شکست ہوئی ہے ۔ جی این ریڈی کالونی میں 18 ووٹوں سے مولاعلی میں 200 ووٹوں اڈیکٹمٹ میں 200 اور ملکاجگری میں صرف 70 ووٹوں سے ٹی آر ایس کے امیدواروں کو شکست ہوئی ہے ۔ پھر بھی عوام نے ٹی آر ایس کو سب سے بڑی جماعت کا موقف عطا کیا ہے ۔ پارٹی میں نتائج کا جائزہ لیا جائے گا ۔ ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے ٹی آر ایس پارٹی کو ووٹ دینے والے رائے دہندوں ٹی آر ایس امیدواروں کیلئے کام کرنے والے پارٹی قائدین ، ورکرس اور سوشیل میڈیا میں انتخابی مہم والوں کو پارٹی کی طرف سے اظہار تشکر کیا ۔