نظام آباد میں دھماکو اشیاء برآمد ، مکان مالک فرار

   

نظام آباد :پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا کی اطلاع کے بموجب ضلع نظام آباد کے درپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک مکان میں ممنوعہ جولیٹن اسٹیک ، ڈیٹونیٹرس برآمد کیا گیا ۔ ٹاسک فورس انسپکٹر شاکر علی نے آج پولیس کمشنر کارتیکیا کی ہدایت پر درپلی مستقر میں ایک شخص کے مکان میں غیر مجاز طور پر جولیٹن اسٹیک ، ڈیٹونیٹرس محفوظ رکھنے کی اطلاع باوثوق ذرائع سے ملنے پر پولیس نے اس مکان پر دھاوا کرتے ہوئے 202جولیٹن ، 100 ڈیٹونیٹرس کو برآمد کرلیا اور اس کے مکان کے مالک پوچیا راہ فرار اختیار کرلی ۔ پولیس درپلی اس خصوص میں مصروف تحقیقات ہے ۔